کرین کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق،نوعمر لڑکا زخمی

کرین کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق،نوعمر لڑکا زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق، دو زخمی ہوگئے ۔شارع فیصل ایف ٹی سی بلڈنگ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک بھائی جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔

جاں بحق شخص کی شناخت 27 سالہ عبدالرحمان اورزخمی کی 25 سالہ محمد عبداللہ ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل کا ٹائر برسٹ ہونے سے پیش آیا،موٹر سائیکل بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی۔علاوہ ازیں ماڑی پور روڈ دعا ہوٹل کے قریب کرین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان 22 سالہ معیزجاں بحق جبکہ15 سالہ رحیم زخمی ہوا جس کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں