جھونپڑیوں میں آتشزدگی،متعدد موٹر سائیکلیں اور رکشے جل کر خاکستر

جھونپڑیوں میں آتشزدگی،متعدد موٹر سائیکلیں اور رکشے جل کر خاکستر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال بلاک 19 طیب گوٹھ کے قریب پلاٹ پر قائم جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 سندھ کے تین فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچے تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے۔۔۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال بلاک 19 طیب گوٹھ کے قریب پلاٹ پر قائم جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 سندھ کے تین فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچے تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیاں طلب کرلی گئیں فائر بریگیڈ حکام کے مطابق دو گھنٹے کی مسلسل جدو جہد کے بعد کے ایم سے کے پانچ اور ریسکیو 1122 سندھ کے چار فائر ٹینڈر اور متعدد واٹر ٹینکرز کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں سو سے زائد جھونپڑیاں ان میں رکھا سامان اور متعدد موٹر سائیکلیں اور رکشے جل کر خاکستر ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں