مہنگائی ناقابل برداشت ،حکومت فوری ریلیف دے ،سنی تحریک

مہنگائی ناقابل برداشت ،حکومت فوری ریلیف دے ،سنی تحریک

کراچی (این این آئی) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ۔۔۔

 ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی عوام کی قوت برداشت سے تجاوز کر چکی ہے ۔روزمرہ استعمال کی اشیا،بجلی، گیس اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن رہا ہے ۔متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے اپنے گھریلو اخراجات پورے کرنا انتہائی دشوار ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی حلقوں کی جانب سے آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بڑے بڑے دعوے کیے جا رہے ہیں،تاہم عوام عملی اقدامات کے منتظر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں