دھابیجی سے پانی فراہم کرنے والی 60سال پرانی لائن تبدیل

دھابیجی سے پانی  فراہم کرنے والی 60سال پرانی لائن تبدیل

کراچی (آئی این پی) کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے شہر کو پانی فراہم کرنے والے بنیادی نظام میں ایک اہم اور تاریخی پیش رفت کرتے ہوئے دھابیجی سے کراچی تک پانی کی ترسیل کیلئے استعمال ہونے والی 60 سال پرانی رائزنگ مین لائن نمبر 5 کی تبدیلی کا کام کامیابی سے مکمل کر لیا۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق یہ لائن 1966 میں بچھائی گئی تھی اور وقت گزرنے کے ساتھ شدید خستہ حالی، متعدد لیکیجز اور تکنیکی خرابیوں کا شکار ہو چکی تھی۔ بجلی کی فراہمی میں بار بار تعطل اور بریک ڈاؤن کے نتیجے میں پیدا ہونے والے پریشر سرجز اس لائن کو بارہا نقصان پہنچاتے رہے ، جس کے باعث شہر کے واٹر سپلائی نظام کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ترجمان کے مطابق پرانی اور فرسودہ لائن کی بار بار خرابیوں کے باعث پانی کی ترسیل متاثر ہو رہی تھی، تاہم اب اس کی مکمل تبدیلی کے بعد نظام کو مزید مستحکم، مؤثر اور قابلِ اعتماد بنا دیا گیا ہے ۔ اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف پانی کے ضیاع اور تکنیکی خرابیوں میں واضح کمی آئے گی بلکہ شہر کے مجموعی فراہمی آب کے نظام کی کارکردگی بھی نمایاں طور پر بہتر ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں