محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے موثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت

محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے موثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی عرفان بلوچ کی زیرِ صدارت کانفرنس روم ڈی آئی جی ویسٹ زون آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل، اسسٹنٹ کمشنرز، ٹریفک پولیس کے افسران، اہلِ تشیع کے جلوس پرمٹ ہولڈرز، امام بارگاہوں کے منتظمین اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ڈی آئی جی ویسٹ زون نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے مؤثر اور جامع انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔اجلاس میں اہلِ تشیع کے عہدیداران نے گزشتہ برس کیے گئے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جلوسوں کے روٹس پر تجاوزات، پارکنگ کے مسائل اور دیگر اہم امور سے آگاہ کیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ زون نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ مذکورہ مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ قائم کیا جائے اور پولیس اپنا مؤثر کردار ادا کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں