لاڑکانہ:ٹرالی کے نیچے دب کر نوجوان جاں بحق

لاڑکانہ:ٹرالی کے نیچے  دب کر نوجوان جاں بحق

لاڑکانہ (بیورورپورٹ) لاڑکانہ شہر کے سینٹرل جیل روڈ کے علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی کی مرمت کے دوران پرانے بس اسٹینڈ کے رہائشی ویلڈنگ کا کام کرنے والا مزدور نوجوان بابر علی بروہی ٹرالی کے نیچے آکر کچلے کر شدید زخمی ہوگیا۔

جسے علاقہ مکینوں نے تشویشناک حالت میں لاڑکانہ ٹراما سینٹر منتقل کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑگیا۔ نوجوان ٹریکٹر ٹرالی کی مرمت کر رہا تھا کہ اسی دوران ٹرالی کے نیچے آ کر دب گیا۔ دوسری جانب لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں