محراب پور:منشیا ت کی کھلے عام فروخت،پولیس کارروائی سے گریزاں

محراب پور:منشیا	ت کی کھلے عام فروخت،پولیس کارروائی سے گریزاں

محراب پور(نمائندہ دنیا) محراب پور میں منشیات اور گٹکا کی کھلے عام فروخت بدستور جاری،اب تک نشہ آور اشیا 8 افراد کی جان لے چکی، جبکہ پولیس کے اعلانات صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہیں۔

محراب پورمیں شراب، چرس، افیون ، گٹکا اور آئس نے نوجوان نسل کو تباہ کر دیا ہے ، جس کے نتیجے میں 8 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آبزرور کے ضلعی کوآرڈی نیٹر محمد سلیم مغل کے مطابق حکومت سندھ اور آئی جی کے سخت احکامات کے باوجود نوشہرو فیروز، مورو، ٹھارو شاہ، کنڈیارو، بھریاسٹی، پڈعیدن، دریا خان مری، ہالانی، خان واہن، بھریا روڈ،محراب پور میں کھلے عام نشہ آور اشیا فروخت کی جارہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بڑے ڈیلرز نے مبینہ طور پر پولیس کی آشیرباد سے منشیات نجی گودام میں ذخیرہ کررکھی ہے ، جس کی وجہ سے کوئی کارروائی نہیں ہوتی ۔ محراب پور کے سیاسی،سماجی رہنماؤں نے ایس ایس پی نوشہرو فیروزسے منشیات اور گٹکا ڈیلرز کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں