وزیر صنعت سے مختلف وفود کی ملاقاتیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے سندھ سیکریٹریٹ میں اپنے دفتر میں مختلف وفود سے ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مالی سال 2026-27 کا صوبائی بجٹ عوام دوست، ترقی پسند اور فلاحی اقدامات پر مبنی ہوگا۔ حکومت سندھ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کی روشنی میں آئندہ بجٹ میںعوامی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔