شیعہ عمائدین کی آئی جی سے محرم سکیورٹی پر اہم ملاقات

شیعہ عمائدین کی آئی جی سے محرم سکیورٹی پر اہم ملاقات

حساس علاقوں میں عزاداری مسائل، جلوس سکیورٹی اور انتظامات پر تبادلہ خیال تمام مکاتبِ فکر کے اجتماعات کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے ،جاوید عالم اوڈھو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیعہ عمائدین علماء کرام ،مختلف تنظیموں کہ ذمہ داران اور منتظمین اسکاوٹس کی آئی جی سندھ سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مجلس وحدت المسلمین سندھ کے صدر علامہ حیات عباس نجفی اور عزاداری ونگ کراچی ڈویژن کے صدر سید رضی حیدر رضوی نے سندھ بھر میں عزاداری، مذہبی اجتماعات اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی اور سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔خصوصی طور پر حساس علاقوں میں عزاداری سے متعلق درپیش مسائل، غدیر کے موقع پر پیش آنے والے بعض معاملات اور محرم الحرام سے شروع ہونے والے جلوسوں اور ریلیوں کی سکیورٹی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ امام بارگاہوں، عزاخانوں، مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کے تحفظ اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بھی اہم نکات زیر بحث آئے ۔ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو اور سندھ پولیس کے اعلیٰ حکام نے عزاداروں کے جان و مال کے تحفظ، مذہبی آزادی کے احترام اور محرم الحرام کے دوران مکمل سکیورٹی و انتظامی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور سندھ پولیس تمام مکاتبِ فکر کے مذہبی اجتماعات کے پرامن انعقاد کے لیے بھرپور اقدامات کرے گی اور جہاں بھی مسائل درپیش ہوں گے انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔وفد نے سندھ حکومت اور سندھ پولیس کی جانب سے تعاون اور مثبت رویے کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ باہمی رابطے اور تعاون کے ذریعے محرم الحرام اور دیگر مذہبی مناسبات کے انتظامات مزید بہتر بنائے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں