محرم الحرام کیلئے بلدیاتی انتظامات جاری
کراچی (اے پی پی) چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر کی ہدایت پر ماہِ محرم الحرام کے دوران عزادارانِ امام حسین کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور۔۔۔
مجالس و جلوسوں کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ناظم آباد ٹاؤن کی تمام یونین کمیٹیز میں خصوصی صفائی ستھرائی، روشنی اور دیگر بلدیاتی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران عزادارانِ حسین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کے راستوں پر صفائی ستھرائی، نکاسی آب، کچرے کی بروقت منتقلی، جراثیم کش ادویات کے اسپرے ، چونے کا چھڑکاؤ اور روشنی کے انتظامات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے جبکہ متعدد مقامات پر کام مکمل کر لیا گیا ہے۔