مسروقہ موبائل فون کی خرید و فروخت کا ملزم گرفتار
کراچی(آئی این پی)پیرآباد پولیس کی کارروائی، مسروقہ موبائل فون اور غیر ملکی سم کارڈز کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم حضرت علی کو گرفتار کیا،گرفتار ملزم کے قبضے سے چوری اور چھینے گئے 5 موبائل فون، 33 مختلف غیر ملکی سم کارڈز برآمد کیئے گئے ، برآمد شدہ موبائل فونز میں سے ایک موبائل فون تھانہ پیرآباد کے علاقے سے چھینا گیا تھا۔