چھالیہ اور غیر ملکی سگریٹ کی اسمگلنگ ناکام

چھالیہ اور غیر ملکی سگریٹ کی اسمگلنگ ناکام

کراچی(اے پی پی)منگھوپیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چھالیہ اور غیر ملکی سیگریٹ کی سمگلنگ میں ملوث مبینہ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے رکشے سے 60کلو چھالیہ اور 50ڈنڈے غیر ملکی سگریٹ (میلانو) برآمد کرلی۔

منگل کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزم ندیم ولد گلزار اپنے رکشے کے ذریعے چھالیہ اور غیر ملکی سیگریٹ سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھاکہ ناکہ بندی پوائنٹ پر چیکنگ کے دوران ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے ملزم، رکشہ اور برآمدشدہ سامان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کردیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں