سٹی پولیس کی کاررورائیاں 8 ملزمان گرفتار
کراچی(اے پی پی)ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے گٹکا ماوا، اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی میں ملوث 8 مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے۔۔۔
ان کے قبضے سے ایک پستول بمعہ راؤنڈز، ہیروئن، کرسٹل، چرس اور گٹکاماوا برآمد کرلیا۔ منگل کو ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں اکبر علی،جاوید عرف کالو، فیضان، اﷲ رکھا، سنتوش،محمد ناصر،عبد المالک اور محمودشامل ہیں۔سٹی پولیس نے ملزمان کو تھانہ گارڈن،کلاکوٹ،عیدگاہ اور رسالہ کی حدود سے گرفتار کیا ہے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیاہے ۔