وکلا کے لیے مفت چنگ چی ٹرانسپورٹ سروس کا اعلان
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر بار ایسوسی ایشن نے وکلا کے لیے مفت چنگ چی ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔۔۔
جس کے تحت ملیر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس سے مختلف علاقوں تک سفر کی سہولت بلا معاوضہ دستیاب ہوگی۔ ملیر بار ایسوسی ایشن کے صدر ارشاد شر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملیر بار کے جوائنٹ سیکریٹری صدام حسین دومکی اور ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے نتیجے میں سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مفت چنگ چی سروس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس ملیر سے قائدآباد، شاہ لطیف ٹاؤن، اسٹیل ٹاؤن اور گلشن حدید تک چلائی جائے گی۔