میڈی کیم گروپ میں قازقستانی آڈٹ وفد کا دورہ
کراچی (پ ر)میڈی کیم گروپ کو اپنی مینوفیکچرنگ سہولت کے سرکاری دورے کے موقع پر قازقستان کی معروف کاروباری شخصیت اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مرینا ڈومانووا کا خیرمقدم کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔
ان کے ہمراہ ہمایوں بلال بھی موجود تھے ۔ وفد نے مینوفیکچرنگ یونٹس، کوالٹی کنٹرول لیبارٹریز، ویئر ہاسنگ سسٹمز، انجینئرنگ سہولیات اور آپریشنل طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ آڈٹ کی قیادت رضا شاہد، سینئر منیجر کوالٹی ایشورنس (لی مینڈوزا فارماسیوٹیکل)نے کی۔