محرم الحرام کا سکیورٹی پلان تیار، حساس مقامات پر کڑی نگرانی کا فیصلہ

محرم الحرام کا سکیورٹی پلان تیار، حساس مقامات پر کڑی نگرانی کا فیصلہ

کراچی(این این آئی)محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور عزاداروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کراچی پولیس نے جامع اور موثر سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔

سکیورٹی حکام کے مطابق مجالس اور جلوسوں کے دوران حساس مقامات پر خصوصی نگرانی کی جائے گی جبکہ شہر بھر میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق محرم الحرام کے دوران منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے تین درجاتی حفاظتی نظام نافذ کیا جائے گا۔ مرکزی جلوسوں اور اہم مجالس کی نگرانی کے لیے ضلع جنوبی سمیت دیگر حساس علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔حکام کے مطابق مرکزی مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی پر 800 سے زائد پولیس اہلکار، درجنوں پولیس موبائلز اور 120 سے زائد رضاکار تعینات ہوں گے ، جبکہ اسپیشل برانچ کے اہلکار بھی فرائض انجام دیں گے ۔ جلوسوں کے راستوں اور اہم مقامات کی مسلسل نگرانی جدید سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں