سجاول:پی پی رہنما کے قتل کا مقدمہ 6نامزد ملزمان کیخلاف درج
سجاول (نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رہنما ربڈنو جت کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں 6 ملزمان مظفر جت، غلام قادر جت، حنیف جت، راشد جت، رمضان جت اور فیاض جسکانی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پانچ ملزمان کا تعلق جت برادری جبکہ ایک کا جسکانی برادری سے تعلق ہے ۔ پولیس کے مطابق نامزد تمام 6 ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما ربڈنو جت کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں 6 ملزمان مظفر جت، غلام قادر جت، حنیف جت، راشد جت، رمضان جت اور فیاض جسکانی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پانچ ملزمان کا تعلق جت برادری جبکہ ایک کا جسکانی برادری سے تعلق ہے ۔ پولیس کے مطابق نامزد تمام 6 ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔