میرپور خاص:اسسٹنٹ کمشنر نے 3غیر قانونی پٹرول یونٹس سیل کردیئے
میرپور خاص (بیورو رپورٹ)میرپورخاص شہر کے گنجان علاقوں میں غیر قانونی چلنے والے پٹرول پمپ(یونٹس) کے خلاف ڈپٹی کمشنر سمیر لغاری کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین کانیو نے کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔
سول ڈیفنس ٹیم کے ساتھ چھاپہ مار کر 3 غیر قانونی پٹرول یونٹس سیل کر دیے ، کوری پھاٹک سمیت سر سید روڈ، شہباز پان ہاؤس کے پاس، نمائش، نمبری کے قریب غیر قانونی پٹرول پمپ(یونٹس) مکمل سیل کردیے گئے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین کانیو نے کہا ایسے یونٹ بہت رسکی ہوتے ہیں آگ لگنے ، دھماکے اور ملاوٹ والا ایندھن بیچنے کا خطرہ رہتا ہے جسکی شکایات پر سول ڈیفنس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔