جھڈو:حیسکو بقایاجات وصولی بجلی چوری کیخلاف آپریشن جاری
جھڈو (نمائندہ دنیا)حیسکو سب ڈویژن جھڈو کی جانب سے جھڈو اور فیڈر سے منسلک گاؤں دیہات میں بجلی کے بلوں کی بقایا جات کی وصولی اور۔۔۔
بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ایس ڈی او ودیگر نے کارروائی کرتے ہوئے شہر میں 50 سے زائد غیر قانونی کنکشن کاٹ دئیے اور بجلی کے بلوں میں لاکھوں روپے کے بقایا جات کی عدم ادائیگی کے سبب فیڈر سے منسلک 25 کے قریب گاؤں دیہات کی بجلی منقطع کر دی، ایس ڈی او جھڈو کے مطابق تین روز کے دوران حیسکو صارفین سے بجلی کے بقایا جات کی مد میں 50 لاکھ سے زائد رقم وصول کرلی گئی ہے ۔