پولیس کی جلوس و مجالس میں احتیاط کی اپیل
کراچی (این این آئی)کراچی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جلوسوں اور مجالس میں شرکت کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ عزاداری کا ماحول پرامن اور محفوظ رہے۔
والدین اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں، ہجوم میں ان کا ہاتھ نہ چھوڑیں اور ان کی جیب میں نام، پتہ اور رابطہ نمبر ضرور رکھیں۔بزرگ شہری، بیمار افراد اور خصوصی افراد رش والے مقامات پر احتیاط برتیں، ضروری ادویات اپنے ساتھ رکھیں اور ممکن ہو تو اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ سفر کریں ، جلوس کے مقررہ راستوں، سیکیورٹی چیکنگ اور پولیس کی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔