کھانسی، نزلہ، بخار، سانس کی بیماریوں میں اضافہ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرِ امراض تنفس ڈاکٹر جاوید خان کا کہنا ہے کہ کراچی میں کھانسی، نزلہ، بخار اور سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں پھیپھڑوں اور سانس کی بیماریوں کے مریض بڑی تعداد میں آ رہے ہیں، مریضوں میں زیادہ تعداد بچوں اور بزرگوں کی ہے ۔ماہرِ امراض تنفس نے کہا ہے کہ حج و عمرے سے واپس آنے والے بعض افراد موسمی وائرس ساتھ لا سکتے ہیں۔