لاڑکانہ:ایئر فورس میں شمولیت کیلئے آن لائن رجسٹریشن شروع
لاڑکانہ(بیورورپورٹ) پاکستان ایئر فورس میں سویلین حیثیت سے شمولیت کیلئے آن لائن رجسٹریشن شروع کردی گئی، جو 28جون تک جاری رہے گی۔
اعلامیہ کے مطابق میڈیکل اسسٹنٹ کے لیے 18سے 25سال عمر کے امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔ امیدوار کے پاس میٹرک کے ساتھ نرسنگ یا کسی دوسرے پیرا میڈیکل سب ٹریڈ میں ڈپلومہ ہونا ضروری ہے ۔ ڈرائیور کی اسامی کے لیے 18 سے 30 سال عمر کے مرد درخواست دے سکتے ہیں۔ خواہش مند نوجوان پاکستان ایئر فورس کی ویب سائٹ پر اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔