موٹر سائیکل چورگینگ کے 2کارندے گرفتار

موٹر سائیکل چورگینگ کے 2کارندے گرفتار

کراچی(اے پی پی)ابراہیم حیدری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2کارندوں کوگرفتار کر کے ان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

پیر کو ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث گینگ کے کارندے علاقے میں موجود ہیں،جس پر پولیس نے وہاب کا تھلہ الیاس گوٹھ کے قریب ناکہ بندی کر کے دونوں ملزمان غلام رسول ولد شاہد حسین اور نور عالم ولد سید عالم کورنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے شہر کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کا بھی اعتراف کرلیا ہے ۔پولیس نے گرفتار ملزمان کومزید قانونی کارروائی کیلئے اے وی ایل سی کے حوالے کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں