ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 23 مقابلے، 40 ملزمان گرفتار

ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے  23 مقابلے، 40 ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کے احکامات کے مدنظر پولیس کی انسداد جرائم کے خلاف کامیاب کارروائیاں۔

گزشتہ ہفتے کے دوران شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 23 مقابلے ہوئے ، فائرنگ کے تبادلے میں 30 زخمی ڈاکوؤں سمیت 40 ملزمان کو گرفتارکیا گیا، گرفتار ملزمان سے 33 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 09 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساؤتھ زونز میں مجموعی طور پر 815 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔ منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 40 کلو 82 گرام چرس، 02 کلو 158 گرام آئس/کرسٹل اور ہیروئن برآمد کی گئی۔گرفتار ملزمان سے وارداتوں میں استعمال شدہ 123 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں