راشن دلوانے کے بہانے خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

راشن دلوانے کے بہانے خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس ضلع کیماڑی نے مبینہ طور پر راشن دلوانے کے بہانے خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

متاثرہ خاتون نے ملزم سیف اللہ اور اس کے دوست عبدالرزاق کے خلاف مقدمہ بھی درج کروایا تھا،مدعی مقدمہ نے بتایا کہ ملزم سیف اللہ کی دکان بلدیہ ٹاؤن 24 مارکیٹ میں ہے جہاں میری جاننے والی خاتون نسرین مجھے لیکر گئی،ملزم سیف اللہ نے اپنے دوست عبدالرزاق کو بلوایا اور مجھے کار میں بٹھا کر ہاکس بے ڈیم کے کچے راستے پر لے گئے ،عبدالرزاق نے پستول نکال کر زبردستی مجھ سے زیادتی کی،سیف اللہ نے بھی کار کے اندر مجھے سے زیادتی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں