میرپورخاص:نارا کینال میں پانی کی قلت کیخلاف ایف او سی کا اجلاس
میرپورخاص (بیورورپورٹ) نارا کینال میں پانی کی شدید قلت کے خلاف فارمرز آرگنائزیشن (ایف او سی) کا ایک اہم اجلاس چیئرمین ایف او سی جاوید جونیجو کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔
جس کی صدارت چیئرمین جاوید احمد جونیجو اور جنرل سیکریٹری محمد ایوب وسان نے کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں ایم ڈی سیڈا اور ڈائریکٹر نارا کینال سے ملاقات کرکے پانی کی مصنوعی قلت اور دیگر مسائل کے حل کے ساتھ منصفانہ پانی کی تقسیم کا مطالبہ کیا جائے گا، اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پورے سندھ میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔