موٹرسائیکل سوار باپ بیٹا حادثے میں جاں بحق
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بلدیہ سپارکو روڈ قبرستان کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق افراد کی شناخت 60 سالہ عبدالمجید اور 30 سالہ عبدالجبار کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق باپ بیٹا جس موٹر سائیکل پر سوار تھے وہ درست حالت میں موجود ہے ،شبہ ہے کہ موٹر سائیکل سوار سلپ ہوکر اطراف سے گزرتی کسی گاڑی کے نیچے آئے ،حادثے کے بعد باپ بیٹے کو کچلنے والی گاڑی اور ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔