نیوکراچی میں گھرسے نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوکراچی میں گھرسے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے جسے بعدازاں پولیس نے ابتدائی تفتیش میں خود کشی قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیوکراچی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے سیکٹرفائیو ایف غازی ملک شاپ کے قریب گھرسے ایک نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے ، اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کرلیا۔متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی۔