شہداد پور:ٹرین حادثہ، ہزارہ ایکسپریس کے مسافروں کو کرایہ واپس

شہداد پور:ٹرین حادثہ، ہزارہ ایکسپریس کے مسافروں کو کرایہ واپس

شہدادپور (نمائندہ دنیا)وہاب شاہ کے قریب مال گاڑی کو حادثے کے بعد ہزارہ ایکسپریس کئی گھنٹے شہداد پور اسٹیشن پر کھڑی رہی، جس پر ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کو کرایہ واپس کرنے کا فیصلہ کیا۔

بعد ازاں ہزارہ ایکسپریس کو خالی کرا کے واپس روہڑی کی جانب روانہ کر دیا گیا، کئی گھنٹوں تک اسٹیشن پر رکی رہنے والی ٹرین میں سوار خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت سیکڑوں مسافر سخت پریشانی اور اذیت میں مبتلا رہے ۔ مسافروں نے انتظامات پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے فوری متبادل سفری سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ریلوے حکام کے مطابق ڈاؤن ہزارہ ایکسپریس کے تمام مسافروں کو کرایہ واپس کر دیا گیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹریک جزوی بحال کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...