میرپور خاص:بجلی نظام کی بہتری کیلئے ٹرانسفارمرز کی تنصیب جاری

میرپور خاص:بجلی نظام کی بہتری کیلئے ٹرانسفارمرز کی تنصیب جاری

العطا ٹاؤن میں پی ایم ٹی نصب کردی گئی، بجلی فراہمی مزید مستحکم ہوگی، آصف معراج

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور بجلی کے نظام میں بہتری کے لیے میرپورخاص ضلع میں نئے ٹرانسفارمرز کی تنصیب کا سلسلہ جاری ہے اس عوامی خدمت کے مشن کی قیادت پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے مرکزی رہنما آصف معراج راجپوت کر رہے ہیں، اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی کے طور پر العطاء ٹاؤن میں نیا ٹرانسفارمر نصب کر دیا گیا جس کی افتتاحی تقریب میں علاقے کے معززین نے شرکت کی اہلِ علاقہ نے آصف معراج راجپوت اور مسلم لیگ (ن) کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور سندھ کی ثقافتی روایت کے مطابق اجرکیں پیش کیں اس موقع پر مقررین نے کہا کہ لوڈشیڈنگ اور بار بار ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار تھے۔

تاہم نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب سے بجلی کی فراہمی مزید مستحکم ہوگی اور ہزاروں شہریوں کو ریلیف ملے گا۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما آصف معراج راجپوت نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ہی مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور ہے وزیراعظم میاں شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق میرپورخاص کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رہیں گے ، انہوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو انجینئر فیض اللہ دھاریجو کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں حیسکو کی جانب سے بجلی کے نظام میں بہتری، خراب ٹرانسفارمرز کی بروقت تبدیلی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن کے مثبت نتائج عوام تک پہنچ رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...