جھڈو:36گھنٹے میں 2ڈکیتیاں، ایک چوری کی واردات

جھڈو:36گھنٹے میں 2ڈکیتیاں، ایک چوری کی واردات

نقاب پوشوں نے دکان اور وہاں موجود افراد کولوٹ لیا، بدامنی کیخلاف دھرنا

جھڈو (نمائندہ دنیا)جھڈو میں 36 گھنٹوں کے دوران 2 ڈکیتی اور ایک چوری کی واردات سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ، ٹنڈو باگو روڈ پر واقع فضل میمن کنفیکشنری کی دکان پر 3 مسلح نقاب پوش ڈکیتوں نے داخل ہوکر اسلحے کے زور پر دکان میں موجود افراد کو یرغمال بنایا اور دکان میں موجود لاکھوں روپے لوٹ لیے ۔ بتایا جاتا ہے کہ تینوں مسلح ڈکیت دو 125 موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر دکان پر پہنچے تھے ، ایک ڈکیت کے پاس پستول اور ایک ڈکیت کے ہاتھ میں رائفل تھی، جبکہ تیسرا ڈکیت خالی ہاتھ تھا، ڈی ایس جھڈو موقع واردات پر پہنچے اور معلومات حاصل کیں، بعد ازاں شہریوں نے پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہو باگو فقیر کے نزدیک میرپورخاص روڈ کودھرنا دیکر بند کردیا۔

جس کے بعد ڈی ایس پی غلام مصطفے خاصخیلی اور ایس ایچ او جھڈو عابد علی زرداری دھرنے کے مقام پر پہنچے اور شرکاء سے مذاکرات کئے ، پولیس کی ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی پرشرکاء نے ملزمان گرفتاری کیلئے پولیس کو 4 دن کا وقت دیکر دھرنا ختم کردیا،پولیس نے کیمروں کی فوٹیج اور فنگر پرنٹ کی مدد سے تفتیش کا آغاز کردیا۔ دوسری جانب 8 اور 9 بجے کے درمیان عیدگاہ جھڈو کے نزدیک موٹر سائیکل پر سوار دو ڈکیتوں نے گھر کے باہر بیٹھے نوجوان احمد علی ولد محمد خان تھیم سے گن پوائنٹ پر موبائل فون چھین لیا۔ جبکہ میر غلام حسین کالونی میں واقع مدرسۃ المدینہ سے نامعلوم چور بیٹری اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...