گورنر سے کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
کراچی(اے پی پی) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (کیپ) کے وفد نے گورنر ہاؤ س میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت چیئرمین کیپ سید افضال الرحمن نے کی۔
ملاقات میں وفد نے سندھ ریونیو بورڈ ،سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (ایس پی پی آر اے ) اور ای-پروکیورمنٹ کے حوالے سے بات چیت کی۔وفد نے ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل اورکنسٹرکشن انڈسٹری ڈیولپمنٹ بورڈ کے قیام کے لیے گورنرسندھ سے فعال کردار ادا کرنے کی درخواست کی ۔گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے وفد کو یقین دلایا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments