مختلف قومیتوں کے معززین کی ایم کیو ایم میں شمولیت
کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر سہراب گوٹھ اور کلفٹن ڈیفنس سے تعلق رکھنے والے مختلف قومیتوں کے سیکڑوں معززین اور کنٹونمنٹ بورڈ کے آزاد کونسلر بابر نے وڈیرہ شاہی تعصب اور جبر کے ہتھکنڈوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے۔۔۔
اپنے سیکڑوں ساتھیوں سمیت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا۔ شمولیت کرنے والے افراد نے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر فاروق ستار اور سید امین الحق سے تفصیلی ملاقات کی۔نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مظلوموں کے مسائل کا واحد حتمی اور حقیقی حل صرف اور صرف متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے پاس ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments