مرکزی مسلم لیگ کے تحت تربیتی نشست کا انعقاد
کراچی(این این آئی)مرکزی مسلم لیگ کراچی کے زیر اہتمام کارکنان و ذمہ داران کے لیے تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر بھر سے کارکنان کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔
نشست کا مقصد تنظیمی استحکام کو مضبوط بنانا، کارکنان کی فکری و نظریاتی رہنمائی کرنا اور موجودہ حالات میں ان کی ذمہ داریوں کو واضح کرنا تھا۔تربیتی نشست سے مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری سیف اللہ قصوری، جوائنٹ سیکرٹری قاری یعقوب شیخ، صدر سندھ فیصل ندیم اور صدر کراچی احمد ندیم اعوان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔ مقررین نے کارکنان کو درپیش چیلنجز، بدلتے ہوئے قومی و بین الاقوامی حالات اور قومی یکجہتی کی ضرورت پر تفصیل سے گفتگو کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments