لیاری میں خستہ حال عمارت کی خطرناک پروجیکشن وال مسمار

 لیاری میں خستہ حال عمارت کی خطرناک پروجیکشن وال مسمار

کراچی (این این آئی)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے لیاری ٹاؤن کے علاقے دریاآباد میں ایک رہائشی عمارت کی انتہائی خستہ حال پروجیکشن وال کو فوری کارروائی کرتے ہوئے مسمار کر دیا، جس سے کسی بھی ممکنہ جانی و مالی نقصان کا خطرہ ٹل گیا۔

ترجمان سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے ڈاکٹر وسیم شمشاد کی ہدایت پر یہ کارروائی انجام دی گئی۔ پلاٹ نمبر 3051، اسٹریٹ نمبر 3 پر واقع گراؤنڈ پلس فائیو رہائشی عمارت کی پروجیکشن وال انتہائی مخدوش حالت اختیار کر چکی تھی اور متعلقہ اداروں کو خدشہ تھا کہ دیوار کسی بھی وقت گر سکتی ہے ، جس سے قیمتی انسانی جانوں اور املاک کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...