سندھ لیگل ایڈوائزری کال سینٹر کی ایک دہائی مکمل ہونے کا جشن
کراچی(سٹی ڈیسک )لیگل ایڈ سوسائٹی نے محکمہ قانون، پارلیمانی امور و فوجداری استغاثہ، حکومتِ سندھ کے اشتراک سے تقریب میں سندھ لیگل ایڈوائزری کال سینٹر کی ایک دہائی مکمل ہونے کا جشن منایا اور اپنی سالانہ رپورٹ 2025-26 کا اجرا کیا۔
عالمی یوم انصاف کے موقع پر انصاف کی فراہمی اور قانونی بااختیار سازی کی ایک دہائی کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں اعلیٰ سرکاری عہدیداران، عدلیہ، ترقیاتی شراکت داروں، سول سوسائٹی اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے شرکت کی۔تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے وزیرِ داخلہ، قانون، پارلیمانی امور و فوجداری استغاثہ، حکومتِ سندھ ضیاء الحسن لنجار (ستارئہ امتیاز)، اور خصوصی مہمان کی حیثیت سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شرکت کی۔سندھ لیگل ایڈوایزری کال سنٹر کا آغاز 2014 میں ہوا اور 2018 میں اسے حکومتِ سندھ کے ساتھ ‘لیگل ایمپاورمنٹ آف پیپل پروگرام اِن سندھ کے تحت پبلک پرائیویٹ شراکت داری کی شکل دی گئی۔ آج یہ پاکستان کی سب سے بڑی مفت قانونی ہیلپ لائن بن چکا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments