ڈیفنس میں فوڈ ڈلیوری رائیڈر پر ہاکی سے حملہ، ملزم گرفتار

ڈیفنس میں فوڈ ڈلیوری رائیڈر پر ہاکی سے حملہ، ملزم گرفتار

کراچی(این این آئی)ڈیفنس فیز 6 میں فوڈ ڈلیوری رائیڈر پر ہاکی سے بہیمانہ تشدد کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔۔

 پولیس کے مطابق ملزم کو بدر کمرشل کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے ۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت 47 سالہ حسیب الہادی کے نام سے ہوئی ہے ۔ ملزم سے واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ متاثرہ فوڈ ڈلیوری رائڈر سے بھی رابطہ کر لیا گیا ہے تاکہ مقدمے کی قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جا سکے ۔ذرائع کے مطابق ملزم مبینہ طور پر دوسرے شہر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔واضح رہے کہ یہ واقعہ ڈیفنس فیز 6 میں خیابانِ شہباز کے سگنل پر پیش آیا تھا، جہاں موٹر سائیکل اور ایک کار کے درمیان معمولی تصادم کے بعد کار سوار شخص طیش میں آ گیا اور اس نے فوڈ ڈلیوری رائیڈر پر ہاکی سے حملہ کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...