غیر ملکی شہریوں کا ڈیٹا فروخت کیس،ملزم دانش پرویز کی ضمانت منظور
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے غیر ملکی شہریوں کے ذاتی اور بینکنگ ڈیٹا کی مبینہ غیر قانونی خرید و فروخت کے ۔۔
مقدمے میں گرفتار ملزم دانش پرویز کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی گلریز میمن نے قرار دیا کہ مقدمے میں عائد کیے گئے الزامات بادی النظر میں مزید تفتیش کے متقاضی ہیں، جبکہ ملزم سے مزید جسمانی تفتیش کی ضرورت باقی نہیں رہی، اس لیے بعد از گرفتاری ضمانت دی جا سکتی ہے ۔ سرکاری وکیل کے مطابق 9 جولائی کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر منظور کالونی کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم دانش پرویز کو گرفتار کیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments