مون سون کے پیشِ نظر ڈی واٹرنگ پمپس رسپانس گاڑیاں تیار

مون سون کے پیشِ نظر ڈی واٹرنگ پمپس رسپانس گاڑیاں تیار

کراچی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے سندھ سلمان شاہ نے کہا ہے کہ مون سون کے پیشِ نظر ڈی واٹرنگ پمپس رسپانس گاڑیاں تیار ہیں۔۔۔

سلمان شاہ کے مطابق کراچی ڈویژن کے لیے 10، حیدرآباد اور میرپورخاص کے لیے 25 جبکہ سکھر اور لاڑکانہ کیلئے 15 گاڑیاں تیار کی گئی ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ڈی واٹرنگ پمپس گاڑیاں فوری رسپانس کو یقینی بنانے کیلئے مختلف مقامات پر بھجوائی جائیں گی۔ گاڑیوں کے ساتھ آپریٹر اور دیگر تکنیکی عملہ بھی موجود رہے گا۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاریاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں کی نشاندہی کی جا چکی ہے اور ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس کیا جائے گا۔سلمان شاہ نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال ہے اور عملہ الرٹ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...