مبینہ زیادتی کی شکار امریکی خاتون کا عدالت میں بیان ریکارڈ

مبینہ زیادتی کی شکار امریکی خاتون کا عدالت میں بیان ریکارڈ

خاتون نے ملزم کومعاف، پولیس پراپنا دستخط شدہ بیان جلانے کا الزام لگایابیان مقدمے کا حصہ، گرفتار ملزم جیسپر کے ریمانڈ میں مزید 4روزہ توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں درخشاں میں امریکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے مقدمے کی سماعت کے دوران متاثرہ خاتون نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت اپنا بیان ریکارڈ کروادیا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرتے ہوئے پولیس پر اپنے دستخط شدہ بیان کو نذر آتش کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔ عدالت نے بیان کو مقدمے کا حصہ بناتے ہوئے گرفتار ملزم جیسپر محمود کے جسمانی ریمانڈ میں مزید چار روز کی توسیع کردی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر محمود کو پیش کیا، جبکہ متاثرہ امریکی خاتون نے عدالت کے روبرو دفعہ 164 کے تحت اپنا بیان قلمبند کرایا۔ متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی اور اسے معاف کرتی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ایک پولیس افسر نے ان کا ملزم کی رہائی کے لئے دستخط شدہ بیان نذر آتش کردیا۔متاثرہ خاتون کے مطابق متعلقہ پولیس افسر نے ان سے کہا تھا کہ اگر مقدمہ درج نہ کروایا گیا تو پولیس کے لیے مشکلات پیدا ہوں گی۔ عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان عدالتی ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے محفوظ کرلیا۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسر کی استدعا پر عدالت نے ملزم جیسپر محمود کے جسمانی ریمانڈ میں مزید چار روز کی توسیع منظور کرلی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...