کاروباری خیالات کیلئے جامعات بہترین پلیٹ فارم،ڈاکٹرنعمان

کاروباری خیالات کیلئے جامعات بہترین پلیٹ فارم،ڈاکٹرنعمان

این ای ڈی کے تحت ورلڈ اسٹارٹ اپ چیمپئن شپ SEE پاکستان کامیابی سے مکملمقابلوں کامقصد کاروباری رجحان اور جدت طرازی کوفروغ دینا تھا، پرو وائس چانسلر

کراچی (سٹی ڈیسک)این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے ورلڈ اسٹارٹ اپ چمپئن شپ SEE پاکستان 2026 کے علاقائی مرحلے کی کامیابی سے میزبانی کی۔ مقابلے میں سندھ بھر سے 350 سے زائد اسٹارٹ اپس نے شرکت کی اور اپنے جدید و تخلیقی کاروباری خیالات پیش کیے ۔ جامعہ کی ترجمان فرواحسن کے مطابق تقریب کا اہتمام این ای ڈی ڈائس انرجی انوویشن سینٹر، اوریکاور بزنس انکیوبیشن سینٹرنے مشترکہ کیا، جبکہ وافی انرجی لمیٹڈ اور کینیڈا کے فرینڈز کیفے کلب نے معاونت کی۔ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے پرووائس چانسلر ڈاکٹر نعمان احمد کا کہنا تھاکہ مقابلوں کا مقصد کاروباری رجحان (انٹرپرینیورشپ) اور جدت طرازی کو فروغ دینا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کاروباری افراد کو صنعت کے ماہرین، سرمایہ کاروں اور کاروباری ماہرین کے سامنے اپنے خیالات پیش کرنے کا موقع دینا اشد ضروری ہے ، جبکہ نوجوان اونٹرپرینوورز کیلئے کاروباری خیالات پیش کرنے کیلئے جامعات بہترین پلیٹ فارم ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر عثمان علاؤ الدین کا کہنا تھا کہ علاقائی مرحلے کے اختتام پر جیوری نے قومی مرحلے کیلئے نمایاں اسٹارٹ اپس کا انتخاب کیا جہاں وہ پاکستان بھر کی صفِ اول کی ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کرینگے ۔ تقریب میں یونیورسٹی ڈین فیکلٹی ایم ایم ای ڈاکٹر عامر اقبال سمیت اعلیٰ حکام، صنعتی نمائندوں، جیوری اراکین، فیکلٹی اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...