ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کے نام پر فراڈ کرنے والا جعلساز پکڑا گیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈٰسک)کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو)سی آئی اے نے پریڈی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ۔۔
ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کے نام پر فراڈ کرنے والے ایک جعلساز کو گرفتار کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایس ایس پی ایس آئی یو نے بتایا کہ ملزم خود کو ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کا سینئر سیکریٹری ظاہر کر کے مختلف سرکاری دفاتر میں دھوکا دہی اور ذاتی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کرتا تھا۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے سندھ اسمبلی کی مہر، سروس کارڈ کی کاپی اور جعلی لیٹر پیڈ بھی برآمد کر لیے جنہیں مبینہ طور پر فراڈ کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا، گرفتار ملزم کے خلاف ایس آئی یو تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ اس سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ فراڈ کے نیٹ ورک اور دیگر ممکنہ ساتھیوں کا بھی سراغ لگایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments