ہیلتھ رپورٹر کا اجلاس، جناح اسپتال کی کوریج حق معلومات کے منافی قرار
کراچی (این این آئی)جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جناح اسپتال)میں صحافیوں کی کوریج پر عائد پابندی کے خلاف ہیلتھ رپورٹرز ایسوسی ایشن کا ۔۔۔
پریس کلب میں اجلاس ہواجس میں صدر اختر شاہین رند، جنرل سیکریٹری عمران پیرزادہ، انفارمیشن سیکریٹری کنول جتوئی اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں جناح اسپتال انتظامیہ کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت اور عوام کے حقِ معلومات کے منافی قرار دیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ پابندی سے متعلق جاری کردہ ڈیلی آرڈر، نوٹیفکیشن فوری واپس لیا جائے ۔ہیلتھ رپورٹرز ایسوسی ایشن نے اسپتال انتظامیہ کو 72 گھنٹے کی مہلت دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مذکورہ ڈیلی آرڈر منسوخ کر کے صحافیوں کی کوریج میں حائل تمام رکاوٹیں ختم کی جائیں، بصورت دیگر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments