جعلی ای چالان اور ایس ایم ایس سے ہوشیار رہیں، ٹریفک پولیس
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ بعض نوسرباز عناصر 1915 نمبر کے ۔۔۔
نام سے جعلی ایس ایم ایس اور ای چالان سے متعلق گمراہ کن پیغامات ارسال کر رہے ہیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہری کسی بھی مشکوک ایس ایم ایس، لنک یا ای چالان سے متعلق پیغام پر بغیر تصدیق ہرگز عمل نہ کریں۔ سرکاری پیغامات صرف مستند ذرائع سے ارسال کیے جاتے ہیں۔کسی بھی غیر مصدقہ لنک پر کلک کرنے ، اپنی ذاتی معلومات یا تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کریں۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اگر آپ کو کسی ایس ایم ایس یا ای چالان کے بارے میں شبہ ہو تو فوری طور پر کراچی ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کرکے تصدیق کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments