بلاول بھٹو پہلے کراچی کی کارکردگی کا حساب دیں پھر قوم کو لیکچر دیں، ایم پی پی
کراچی (این این آئی)میری پہچان پاکستان (ایم پی پی) کراچی آرگنائزنگ کمیٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ سیاسی بیانات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ خصوصاً کراچی کے۔۔۔
عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنے والے عناصر آج ملک کے دیگر حصوں میں جا کر ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کے دعوے کر رہے ہیں، جو حقائق کے برعکس ہے ۔کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو پہلے کراچی کی کارکردگی کا حساب دیں پھر قوم کو لیکچر دیں،سندھ میں تقریباً دو دہائیوں سے اقتدار رکھنے والی جماعت کے قائدین اگر واقعی عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ ہیں تو انہیں سب سے پہلے کراچی، حیدرآباد اور اندرون سندھ کے عوام کو جواب دینا ہوگا کہ پانی، صحت، تعلیم، صفائی، ٹرانسپورٹ، سیوریج اور روزگار کے مسائل آج تک کیوں برقرار ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments