کے الیکٹرک کے صنعتی صارفین کا بجلی کا استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

کے الیکٹرک کے صنعتی صارفین کا بجلی کا استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

کراچی(سٹی ڈیسک)کے الیکٹرک کے صنعتی فیڈرز پر استعمال کی جانے والی بجلی مالی سال 2026 میں ریکارڈ 6.08 ارب یونٹس تک پہنچ گئی جبکہ اسی عرصے کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو 3.7 فیصد رہی۔۔۔۔

 یہ کامیابی کراچی جو ملک کی معاشی شہ رگ ہے کو قابلِ اعتماد اور مسلسل بجلی کی فراہمی میں کے الیکٹرک کے کردار کی عکاسی کرتی ہے ۔کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید محمد طہٰ نے کہا کہ اس کامیابی کو اِنفرادی نقطہ نظر سے نہیں دیکھا جا سکتا۔ یہ حکومتِ پاکستان، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی)اور کراچی کی صنعتی برادری کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے ، جن کے مسلسل تعاون نے سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے لیے ایک مستحکم اور سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی معاشی شہ رگ ہونے کے ناطے کراچی پاکستان کی صنعتی اور تجارتی ترقی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے ۔ کے الیکٹرک نے 2013 سے صنعتوں کو بجلی فراہم کرنے والے فیڈرز کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ رکھا ہوا ہے اور ہم قابلِ اعتماد اور پائیدار توانائی کے ذریعے اس ترقی کے سفر میں اپنا کردار جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...