ٹنڈو آدم:مطالبات منوانے کیلئے واپڈا ملازمین کی احتجاجی ریلی
ٹنڈو آدم (نمائندہ دنیا)واپڈا کی مجوزہ نجکاری، خالی اسامیوں پر بھرتیوں اور ملازمین کے دیگر مسائل حل کے مطالبات کے ۔۔
حق میں واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی جانب سے قلم چھوڑ ہڑتال کرکے احتجاجی ریلی نکال کر دھرنا دیا گیا۔شرکا نے مجوزہ نجکاری کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ دھرنے سے خطاب میں یونین رہنماؤں نے کہا کہ واپڈا کی نجکاری کا فیصلہ ملازمین اور عوام کے مفادات کیخلاف ہے ، جس کیخلاف مرکزی چیئرمین عبداللطیف نظامانی کی ہدایت پر ملک بھر میں احتجاجی تحریک جاری ہے۔ مقررین نے کہا کہ قومی اداروں کی نجکاری، مزدور دشمن پالیسیوں، ملازمین کے معاشی استحصال، پنشن اور گریجویٹی کے حقوق متاثر کرنے ، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل نہ کرنے ، بھرتیوں پر پابندی اور دیگر اقدامات کسی صورت قبول نہیں کیے جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments