ماتھیلو، پنگریو:لوڈ شیڈنگ کیخلاف تاجروں، شہریوں کا احتجاج

ماتھیلو، پنگریو:لوڈ شیڈنگ کیخلاف تاجروں، شہریوں کا احتجاج

میرپور ماتھیلو کے ایکسپریس فیڈر پر18گھنٹے تک بجلی بند، ہڑتال کی دھمکیملکانی شریف میں غیر اعلانیہ سپلائی کی معطلی کیخلاف احتجاجاً جھڈو شاہراہ بند

میرپور ماتھیلو، پنگریو (نمائندگان)غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف میرپور ماتھیلو اور پنگریو میں شہریوں اور تاجروں نے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ میرپور ماتھیلو کے ایکسپریس سٹی ون فیڈر پر 16 سے 18 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں ، تاجر برادری کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایکسپریس سٹی ون فیڈر پر روزانہ 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر اور تاجروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ۔تاجر برادری کے مطابق سٹی ون فیڈر سے دیہی علاقوں کو غیر قانونی طور پر بجلی فراہم کی جا رہی ہے ، جس کے باعث شہر میں غیر معمولی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو تاجر برادری شہر بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دینے پر مجبور ہوگی۔ ادھر پنگریو کے قریب ملکانی شریف میں بھی لوڈشیڈنگ سے کاروبار ٹھپ ہوگیا، جس پر مشتعل عوام نے احتجاجاً جھڈو روڈ بند کردی۔ مظاہرین نے حیسکو کے خلاف شدید نعرے بازی کی، جس کے باعث دونوں اطراف ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے کاروباری سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے ۔ فلور ملیں، ویلڈنگ ورکشاپس، ہوٹل، دکانیں اور دیگر تجارتی مراکز شدید مالی نقصان اٹھا رہے ہیں جبکہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور روزگار سے محروم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملکانی شریف اور گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...