میرپور خاص:شاہ لطیف ایکسپریس ہفتہ اتوار بند، ماروی متبادل ہوگی

میرپور خاص:شاہ لطیف ایکسپریس ہفتہ اتوار بند، ماروی متبادل ہوگی

ریلوے کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری، روزانہ سفر کرنیوالے طلبا، تاجروں کومایوسی

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)ریلوے کی جانب سے میرپورخاص ڈویژن کے عوام کو بہتر سفری سہولیات دینے کے بجائے مسلسل محروم رکھا جارہا ہے ، پہلے میرپورخاص اور حیدرآباد کے درمیان چلنے والی مسافر ٹرین کو13 مارچ کو بند کیا گیا، اس کے بعد میرپورخاص سے کراچی کے درمیان چلنے والی مہران ایکسپریس کو بھی 23 اپریل کو معطل کر دیا گیا، دونوں ٹرینیں اگلے احکامات تک بند ہیں، اب پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن کی جانب سے 23 جولائی کو جاری نئے نوٹیفکیشن نے میرپورخاص کے عوام کی مایوسی میں مزید اضافہ کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سے میرپورخاص کے درمیان چلنے والی شاہ لطیف ایکسپریس ہفتہ اور اتوار کو معطل رہے گی جبکہ اسکے متبادل کے طور پر ماروی ایکسپریس کو صرف ہفتے کے روز میرپورخاص سے کھوکھراپار اور اتوار کو واپسی کیلئے چلانے کا فیصلہ کیا گیا، شہریوں، تاجروں، طلبہ اور روزانہ سفر کرنیوالے افراد کا کہنا ہے کہ ہفتے میں صرف ایک دن ٹرین چلانا عوام کو سہولت دینا نہیں بلکہ ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ انکا کہنا ہے کہ جہاں روزانہ ہزاروں افراد کی آمدورفت ہو وہاں ہفتہ وار سروس کا اعلان مسئلے کا حل نہیں، ریلوے ذرائع کے مطابق خطے میں کشیدگی، تیل قیمتوں میں اضافے کی وجوہات کو بنیاد بنا کر میرپور خاص سے چلنے والی متعدد ٹرینیں معطل کی گئی تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...