عدالتیں آج بند رہیں گی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوفی بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے عرس کے موقع پر سندھ ہائیکورٹ سمیت سندھ بھر کی ماتحت عدالتوں میں بدھ (آج)کو تعطیل ہوگی، سندھ ہائیکورٹ نے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے انتظامی کنٹرول میں کام کرنے والی سندھ بھر کی تمام سیشنز اور سول عدالتیں بھی عرس کے موقع پر تعطیل کے باعث بند رہیں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے انتظامی کنٹرول میں آنے والے وفاقی و صوبائی ٹربیونلز میں بھی 29 جولائی کو عدالتی کارروائیاں معطل رہیں گی، جبکہ خصوصی عدالتوں میں بھی معمول کی عدالتی کارروائی نہیں ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments